دنیا

نائیجر: بوکوحرام نے بوسو شہر پر دوبارہ قبضہ کر لیا

دہشت گرد گروہ بوکوحرام کے عناصر نے پیر کے دن نائیجر کے سرحدی شہر بوسو پر ایک بار پھر قبضہ کر لیا ہے۔

روئٹرز نے نائیجر کے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بوسو شہر کے باشندے بوکوحرام کے خوف کے مارے اپنے گھروں سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ بوسو شہر نائیجیریا کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

نائیجر کی وزارت دفاع نے اس سے قبل ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا تھا کہ جمعے کی رات بوسو شہر پر بوکو حرام کے حملے میں نائیجر کے تیس اور نائیجیریا کے دو فوجی مارے گئے تھے۔ اس حملے میں اڑسٹھ افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

بوسو شہر سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پارلیمنٹ الحاج ابوبکر نے کہا ہےکہ بوکو حرام نے اس حملے میں بوسو شہر کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور اس شہر میں بہت لوٹ مار کی ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ بوکو حرام نے فروری سنہ دو ہزار پندرہ سے اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کا دائرہ نائیجیریا سے نائیجر کے جنوب مشرقی علاقوں تک بڑھا دیا ہے۔ یہ دہشت گرد عموما نائیجیریا میں موجود اپنے ٹھکانوں سے نائیجر کی سرزمین میں داخل ہو کر وہاں حملے کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button