پاکستان

پی ایس 127: مجلس وحدت مسلمین نے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

شیعیت نیوز: ذرائع کے مطابق ملیر پی ایس 127 ایم کیو ایم کے اشفاق منگی کی خالی ہونے والی صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر نے بھرپور انداز میں وارد میدان ہونے کا اعلان کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی کابینہ اور شوریٰ نے فصیلہ کیا ہے کہ گذشتہ دوہزر تیرہ کے الیکشن اور بلدیاتی انتخابا ت کی طرح ضمنی الیکشن میں بھی حصہ لیں گے، اس حوالے سے امیدواروں کے نام بھی فائنل کرلیے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ایس 127کے ضمنی انتخابات کی تاریخ ۱۳ جولائی دی ہے اور امیدواروں کے فارم جمع کروانے کا مرحلہ بھی شروع ہوچکا ہے، تاہم شیعیت نیوز کے ذرائع نے اس حوالے سے نہیں بتایا کہ ایم ڈبلیو ایم ضمنی انتخاب میں کس امیدوار کو دیگر جماعتوں کے مقابلے میں سامنے لے کرآرہی ہے، دھیان رہے کہ اس حلقہ میں اصل مدِ مقابل ایم کیوایم ، پیپلز پارٹی اور اب مجلس وحدت مسلمین ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین نے پی ایس 127 سے گیارہ ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیئے تھے، اگر ضمنی انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم اپنے ووٹر کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو صوبائی اسمبلی کی یہ نشست حاصل کرنامشکل نہیں۔

PS-127-Malir-Karachi-By-Election-Schedule-2016.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button