دنیا

مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے تیار ہوں: بان کی مون

قوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کا عزم ظاہر کیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے خواہش ظاہر کی ہے وہ اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے سے پہلے کشمیر کے معاملے میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیامیں امن و ترقی اور خوشحالی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اور ہندوستان آمادہ ہوں تو وہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرانے کے لئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

بان کی مون نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تناؤ اور کشیدگی کا ماحول قائم رہنے سے خطے کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ خطے میں اعتماد سازی کو بحال رکھنے اور امن عمل کو جاری رکھنے کے لئے بات چیت کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں ۔ قابل ذکر ہے کہ کشمیر کا علاقہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تقسیم ہے اور دونوں ممالک اس پورے علاقے پر اپنی ملکیت کا دعوی کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button