سعودی عرب

علاقے میں ریاض کی شکست پر سعودی ولیعہد کا اعتراف

لبنان کی العہد ویب سائٹ کے مطابق سعودی ولیعہد محمد بن نائف نے یمن میں « عاصفة الحزم» سے موسوم کاروائی کی شکست اور علاقے میں اپنے ملک کی پالیسیوں کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اورترکی نے شام کے صدر بشار اسد کا تختہ پلٹنے کےبارے میں دیئے گئے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے- محمد بن نائف نے خلیج فارس تعاون کونسل کے ملکوں کے سربراہوں کے اجلاس میں شہر جدہ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں « عاصفة الحزم» سے موسوم کاروائی، سعودی اتحادیوں کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل نہ کرنے کے سبب شکست سے دوچار ہوئی ہے-

سعودی ولیعہد نے شام کے بحران کےبارے میں بھی کہا کہ توقع کی جار رہی تھی کہ ترکی اور امریکہ کی مدد سے بشار اسد کی حکومت کا تختہ پلٹ جائے گا اور ریاض نے ان وعدوں پر یقین بھی کرلیا تھا لیکن ایسا عملی نہیں ہوسکا- محمد بن نائف نے اس بات کا ذکر کر تے ہوئے کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ عالم عرب گذشتہ دو برسوں سے بحرانوں اور تنازعات میں الجھا ہوا ہے کہا کہ ان تمام مسائل کا تقاضا یہ ہے کہ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں- اس رپورٹ کے مطابق محمد بن نائف کے اس موقف سے متعلق خبر شائع ہونے کے بعد سعودی عرب کے اخبار الوطن کی ویب سائٹ نے اس خبر کو حذف کردیا اور کچھ دیر کے بعد اس اخبار کی ویب سائٹ کلی طور پر بند اور مسدود کردی گئی-

متعلقہ مضامین

Back to top button