پاکستان

معروف ذاکر اہلیبت (ع) علامہ طالب جوہری علیل ہیں،دعائے صحت کی اپیل

شیعیت نیوز: معروف عالمی شہرت یافتہ ذاکر اہلیبت ع(ع)  علامہ طالب جوہری قبلہ کی علالت کی خبر موصول ہوئی ہیں ،جنکے لئے دعائے صحت کی اپیل کی گئی ، مومنین سے گذارش ہیں سرمایہ ملت جعفریہ علامہ طالب کی صحت کے لئے دعا کریں۔

اس موقع پر شیعیت نیوز کی ٹیم شان ِ ممبر امام حسین علیہ سلام علامہ طالب جوہر ی کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں کہ پروردگار عالم بحق بیمار کربلا حضرت امام زین العبادین علیہ سلام کے صدقہ میں انہیں جلد شفاعنایت فرما!

واضح رہے کہ علامہ طالب جوہری  نجف اشرف کے حوزہ علمیہ سے فارغ تحصیل عالم دین ہیں ، آپ جہان تشیع کے بڑے مراجع عظام آیت اللہ خوئی اور بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ خمینی کے شاگرد بھی رہ چکے ہیں، علامہ طالب جوہر ی نافقط شیعہ بلکہ اہلسنت برادران کے درمیان بھی قابل عزت اور معروف ذاکر امام حسین علیہ سلام ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button