سعودی عرب

شمالی یمن میں سعودی ایجنٹوں کی ہلاکت

یمنی فوج نے اس ملک کے شمال میں سعودی ایجنٹوں اور کارندوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے متعدد کو ہلاک کردیا-

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق شمالی یمن کے صوبے الجوف کے علاقے العقبہ میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حملے میں تیرہ افراد ہلاک ہوگئے- یمن سے موصولہ ایک اور خبر میں آل سعود کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ مآرب کے علاقے صرواح کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری زخمی ہوگئے

دوسری جانب منصور ہادی کے حامیوں کے حملوں میں صوبہ الجوف کے الغیل علاقے میں ایک عورت اور دو بچے زخمی ہوگئے ان حملوں میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے

سعودی عرب ، علاقے کے بعض عرب ممالک اور امریکہ کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر بڑے پیمانے پر حملے کر رہا ہے- اس کے ان حملوں کا مقصد اس ملک کے مستعفی صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانا ہے- ان حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی اور دسیوں ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button