مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت ، بائیکاٹ کی کمپین سے وحشت زدہ

اسرائیل کے بین الاقوامی بائیکاٹ کی تحریک، صیہونی حکومت کے لئے وحشتناک ہوگئی ہے

قدس نیوز ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی یہودی کانفرنس کے سربراہ رون لاؤدر نے اسرائیل کے بائیکاٹ کی بین الاقوامی کمپین، بی ڈی ایس، کے نتائج کو اسرائیل کے لئے تشویشناک قرار دیا ہے۔ انھوں نے اعتراف کیا ہے کہ یہ تحریک صیہونی حکومت کے لئے خطرناک بن گئی ہے ۔ رون لاؤدر نے کہا کہ اسرائیل کے بائیکاٹ کی بین الاقوامی کمپین، بی ڈی ایس، مختلف ملکوں کی یونیورسٹیوں اور پارلیمانوں میں کافی مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔

اسی کے ساتھ حیفا کے اسرائیلی تھنک ٹینک کے چیئرمین پروفیسر بوعاز گولانی نے بھی اس بارے میں کہا ہے کہ اس وقت صیہونی حکومت کو اسرائیل کے بین الاقوامی بائیکاٹ کی کمپین کے ساتھ ہی اکیڈمک بائیکاٹ کی تحریک کا بھی سامنا ہے۔

اسرائیلی تھنک ٹینک کے چیئرمین پروفیسر بوعاز گولانی نے کہا کہ مستقبل قریب میں مجوزہ بہت سی کانفرنسوں اور سیمیناروں میں اسرائیل کے بائیکاٹ کی کمپین کو موضوع بحث قرار دیا گیا ہے اور یہ صورتحال اسرائیل کے لئے خطرناک ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین نے جنوری دو ہزار چودہ سے ، فلسطینیوں کی زمینوں پر غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر جاری رہنے پر اعتراض کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے ۔ اعلان کیا گیا ہے کہ یہ بائیکاٹ اسرائیل کے ساتھ تجارت تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں وہ تمام کمپنیاں بھی شامل ہیں جو اسرائیلی حکومت کے ساتھ تجارت کرتی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button