یمن

یمن پر سعودی حکومت کےحملے جاری

حکومت آل سعود نے یمن پر اپنے حملے جاری رکھتے ہوئے اس ملک کے مختلف صوبوں اور علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے-

اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ عمران کے علاقے حرف سفیان پر کئی بار بمباری کی- ان حملوں میں متعدد عام شہری زخمی ہوگئے- صوبہ مآرب کے شہر صرواح اور شمالی یمن کے شہر المصلوب میں بھی سعودی طیاروں نے دوبار حملے کئے- ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصان سے متعلق اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں-

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ مآرب کے مخضرہ علاقے کے اسٹریٹیجک ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور صوبہ صنعاء کے علاقے نہم کے لئے سعودی ایجنٹوں اور دہشت گردوں کی سپلائی لائنیں منقطع کردی ہیں-

یمن سے ایک اور خبر یہ ہے کہ منصور ہادی سے وابستہ ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ یمن میں انصاراللہ اور عوامی رضاکار دستوں کے ساتھ لڑائی میں منصور ہادی کے ڈھائی ہزار افراد مارے گئے ہیں- یمن کی تحریک انصاراللہ نےبھی اعلان کیا ہے کہ یمن کی فوج کے ایک اعلی افسر منصور ہادی کے مشیر جنرل الضنین کو صنعا ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button