پاکستان

مدارس کے لڑکوں کو روزگار کے بہانے سعودی یمن جنگ میں بھیجا جارہا ہے

شیعیت نیوزـ : پنجاب میں نوجوانوں کو فنی تعلیم دینے والے اداروں کی اتھارٹی ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کے چیئرمین عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے اکتیس دینی مدارس کے چودہ ہزار طلباء کو فنی علوم کی تربیت فراہم کر دی ہے، جبکہ علمائے کرام کے اصرار پر مزید تیس مدارس میں ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹرز قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ مزید دس ہزار طلباء کو ہنر مند بنایا جا سکے۔ چنیوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب اور قطر میں کنسٹرکشن سیکٹر کے لیے ماہر افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے اور ٹیوٹا کے اہلکاروں کو متعلقہ کورسز شروع کرنے کی ہدایت کی جا چکی ہے۔

خدشہ یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس طرح کے  فنی کورس کروا کر جاب کے بہانے دینی مدارس کے شدت پسند نوجوانوں کو سعودی عرب بھیجا جارہا ہے تاکہ خفیہ طریقہ سے سعودی عرب کو یمن و شام میں درکار جہادیوں کی کمی کو پورا کیا جاسکے، لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ سیکورٹی ادارے اس حوالےسے سخت تحقیقات کرکے اصل حقائق کا پتہ چلائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button