دنیا
نیویارک کی شیعہ کمیونٹی کا 27-28 مئی کو بھوک ہڑتال کا اعلان
شیعیت نیوز: پاکستان کے مختلف شہروں میں اھل تشیع افراد کے قتل عامُ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے ان سے اظہار یکجہتی اور قتل عام کی مذمت میں نیویارک میں پاکستان قونصلیٹ کے سامنے جمعہ اور ھفتہ کو دو روزہ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے.تفصیلات کے مطابق پارہ چنار،ڈیرہ اسماعیل خان،پشاور اور کراچی میں اھل تشیع کے قتل عام اور نواز حکومت کی بے حسی کے خلاف نیویارک میں شیعہ کمیونٹی نے 27 اور 28 مئی کو بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے. نیویارک میں پاکستان قونصلیٹ کے سامنے جمعہ 27 مئی کو صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک جبکہ ھفتہ 28 مئی کو دوپہر دو بجے سے لیکر شام 5 بجے تک احتجاجا”بھوک ہڑتال کی جائے گی جس کے دوران علامہ راجہ عباس ناصر جعفری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا جائے گا.