عراق

داعش کے چنگل سے سو سے زائد عورتیں اور بچے رہا

 

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے داعش دہشت گرد گروہ کے چنگل سے سو سے زائد عورتوں اور بچوں کو رہا کرالیا ہے

الشرق الاوسط نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فوج اور عوامی فورسیز نے صوبہ الانبار کےشہر فلوجہ میں داعش کے ہاتھوں اسیر تقریبا تیس گھرانوں کے سو سے زائد بچوں اور عورتوں کو رہا کرالیا ہے اور انہیں پر امن مقام پر منتقل کردیا ہے- داعش گروہ عراقی شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتا ہے- عراق سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ شمالی عراق کے صوبہ نینوا کے مرکز موصل میں داعش کے حملے جاری رہنے کے باعث ہزاروں عراقی شہری بے گھر ہو گئے ہیں اور جنوب مشرقی موصل کے دیبکا کمیپ میں بارہ سو سے زائد گھرانے پناہ گزیں ہیں-

یاد رہے کہ داعش نے دوہزار چودہ کے موسم گرما میں عراق پر حملہ کرکے اس ملک کے شمال اور مغرب کے بعض علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا اور یوں پچھلے چند برسوں کے دوران عراق میں سب سے بڑا سیکورٹی بحران پیدا کیا- اگرچہ پچھلے ایک سال میں دہشت گردوں کے خلاف عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں – لیکن اس کے باوجود ابھی عراق کے کچھ حصوں منجملہ موصل شہر پر داعش کا قبضہ ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button