سعودی عرب

سعودی عرب کے ائمہ جماعت پر حکومت کا دباؤ

سعودی حکومت نے اس ملک کی مسجدوں پر کنٹرول کے لئے سعودی مساجد کے ائمہ جماعت کو مجبور کیا ہے کہ وہ حکومت کے زیر نظر ایک ہی خطبہ پڑھیں-

العالم چینل نے سعودی عرب کے روزنامہ عکاظ کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی مساجد کے تمام ائمہ جماعت کو اس کے بعد سے نماز کے خطبوں میں حکومت کے ڈکٹیشن پر عمل کرنا پڑے گا- اس رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی وزارت اوقاف، آئندہ دو ہفتوں میں ایک ہی خطبے کے پروگرام پر عمل درآمد شروع کرے گی اور تمام مساجد کے ائمہ جماعت کو یہ فرمان دیا جائے گا کہ وہ صرف وہی خطبہ پڑھیں جو وزارت اوقاف انہیں دے گی- اور اس بات کا پتہ لگانے کے لئے کہ کون حکومت کی جانب سے دیے گئے خطبے کو نہیں پڑھتا، ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے-

واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت اوقاف نے کچھ عرصہ قبل بعض ائمہ جماعت کو سیاسی مسائل بیان کرنے کے باعث ان کے اس عہدے سے ہٹا دیا تھا اور ان کو ہٹائے جانے کی وجہ بھی یہ بتائی کہ ان افراد کو فتنہ انگیز بیانات دینے اور غیر شرعی مسائل بیان کرنے کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button