سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے ملک کے مشرقی علاقے القطیف کے دو جوانوں اغوا کر لیا

21 مئی, 2016 00:00

 سعودی  عرب کے مشرقی شہر القطیف کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے اس علاقے کے دو نوجوانوں کا اغوا کر لیا۔  مقامی افراد کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار مذکورہ جوانوں کو پولیس گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ رپورٹ کے مطابق، سیکورٹی اہلکاروں نے مصطفی ما اللہ اور علی  آل کاظم نامی دو جوانوں کو الہلہ نامی سڑک سے گرفتار کیا ہے۔

قطیف سعودی عرب کے مشرق میں واقع ہے اوراس علاقے میں 2011 سے ہی ملک میں ناانصافی اور آمریت کے خلاف مسلسل مظاہرے ہورہے ہیں۔ آل سعود کی حکومت نے اب تک پوری طاقت سے ان مظاہروں کی سرکوبی کی ہے جس کے دوران اب تک 20 افراد شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

11:55 صبح اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔