یمن

یمن پر سعودی جارحین کے حملے میں متعدد شہری شہید اور زخمی

 سعودی جارحین نے مرکزی یمن کے صوبے ذمار کے علاقے سنبان میں شادی کی ایک تقریب پر حملہ کرکے پندرہ بچوں اور عورتوں سمیت چالیس افراد کو شہید اور بیالیس دیگر کو زخمی کردیا- انسانی حقوق کی تنظیم نے یمن میں آل سعود کی جارحیتوں کو ثابت کرنے کے مقصد سے، ذمار اور تعز میں شادی کی تقاریب پر، سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی بمباری کی تصاویر شائع کی ہیں- واضح رہے کہ اس سے قبل صوبہ تعز میں بھی ایک شادی کی تقریب پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملوں میں چھبیس عام شہری شہید ہوگئے تھے جن میں تیرہ بچے اور بارہ خواتین شامل تھیں اور متعدد زخمی ہوگئے تھے- اسی طرح صوبہ تعز کے شہر المخا میں سیمنٹ کے دو ٹرکوں پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے میں تین عام شہری شہید اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے- دوسری جانب عدن میں دہشت گردوں نے سبا نامی یمنی چھاؤنی کے کمانڈر "مثنی رشید” کو ضمران بازار میں قتل کردیا

متعلقہ مضامین

Back to top button