مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی کی گاڑی کو حادثہ، حالت خطرے سے باہر
علامہ سید حسن ظفر نقوی
شیعیت نیوز : بزرگ عالمِ دین اور مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ سید حسن ظفر نقوی کی گاڑی کو مہران ہائی وے، خیرپور کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق، اس واقعے کے بعد الحمدللہ علامہ سید حسن ظفر نقوی محفوظ ہیں اور ان کی حالت مکمل طور پر خطرے سے باہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ضلع کرم کی صورتحال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا اہم اجلاس
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی جانب سے حادثے کی اطلاع دیتے ہوئے تمام مومنین و مومنات سے التماس کی گئی ہے کہ وہ محمدؐ و آلِ محمدؑ کے وسیلے سے علامہ صاحب کے لیے خصوصی دعا کریں۔
بیان میں پروردگارِ عالم سے دعا کی گئی ہے کہ بحقِ محمدؐ و آلِ محمدؑ، علامہ سید حسن ظفر نقوی صاحب کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے، ہر آفت و پریشانی سے محفوظ فرمائے اور جلد از جلد صحت و عافیت عطا فرمائے۔







