یمن

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جارحیت

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے  شمالی یمن کے صوبے صعدہ میں صحار اور ضحیان شہروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس میں تین یمنی شہری شہید ہو گئے جن میں ایک عورت شامل ہے۔ جنوبی یمن کے صوبے تعز میں وازعیہ کے مختلف علاقوں پر بھی مارٹر گولے داغے گئے جس میں یمنی شہریوں کو خاصا نقصان پہنچا۔ صوبے صنعا کے شہر نہم پر بھی حملہ کیا گیا جس میں متعدد یمنی شہری زخمی ہو گئے۔ صوبے عمران کے مختلف علاقوں، صوبے مآرب کے شہر صرواح اور شمال مشرقی یمن کے مختلف علاقوں کو بھی سعودی عرب نے اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ جبکہ مغربی صوبے حجہ کے سرحدی شہروں میدی اور حرض میں سعودی اتحاد کے فوجیوں اور یمنی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکی حمایت سے عرب اتحاد تشکیل دے کر گذشتہ سال مارچ سے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے ہیں جن میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جن میں عورتوں اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے اور اس ملک کی ا‎سّی فیصدی سے زائد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button