عراق

بغداد میں بموں کے دھماکے، چوبیس شہید درجنوں زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں میں کم سے کم چوبیس افراد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

عراقی سیکورٹی ذرائع کے مطابق بغداد کے علاقے شعب کے ایک بازار میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم سترہ افراد شہید اور اٹھائیس زخمی ہوئے ہیں۔ ایک اور دھماکہ جنوبی بغدادکےنواحی علاقے زمبرانیہ میں کھڑی ایک کار میں ہوا جس میں چھے عام شہری شہید اور اکیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ بغداد کے علاقے ابوغریب میں ہونے والےایک اور بم دھماکے میں کم سے کم ایک شخص کے مارے جانے کی خبر ہے۔ تینوں واقعات میں کم سے کم ستر افراد زخمی بھی بتائے جاتے ہیں۔ اسپتال ذرائع نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تاحال کسی شخص یا گروہ نے دہشت گردی کے ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم تکفیری دہشت گرد گروہ داعش بغداد میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتا رہا ہے۔ اتوار کے روز بغداد کے مختلف علاقوں میں داعشی دہشت گردوں کے ذریعے کیے جانے والے بم دھماکوں میں پندرہ افراد مارے گئے تھے۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کے ہاتھوں پے در پے شکستوں سے بوکھلائے ہوئے داعشی دہشت گردوں نے اب اپنے زیر قبضہ علاقوں کے ساتھ ساتھ عراقی حکومت کی عملداری والے علاقوں میں بھی عام شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button