پاکستان

علامہ راجہ ناصر عباس کی سربراہی میں بھوک ہڑتال کیمپ دوسرے دن میں داخل

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی پاکستان میں شیعہ نسل کشی اور اس پہ ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی  کے خلاف جاری بھوک ہڑتال دوسرے دن میں داخل  ہوگی ہے .

ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق اسلام آباد پریس کلب کے باہر جاری بھوک ھڑتالی کیمپ میں مختلف رہنماؤں بشمول مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا احمد اقبال رضوی ، مولانا اعجاز بہشتی اور دیگر بھی موجود ھیں ، ترجمان کا کہنا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے کی جانے والی بھوک ھڑتال سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کا آغاز کر دیا گیا ہے.

دوسری جانب ، علامہ راجہ ناصر عباس کا بھوک ھڑتالی کیمپ سے پیغام میں کہاکہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کو مسلکوں کی بنیاد پہ تقسیم نہیں ھونے دینگے ۔ یہ ملک ہمارے آباء و اجداد نے بنایا ہے اس کی اپنے خون کے آخری قطرے تک حفاظت کرینگے

متعلقہ مضامین

Back to top button