پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان: شیعہ ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث ۴ سہولت کار گرفتار

شیعیت نیوز: قانوں نافذ کرنے والے اداروں کی پریس ریلز کے مطابق حساس ادارے، محکمہ انسداد دہشتگردی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن اور ضلعی پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتےہوئے شیعہ ٹارگیٹ کلر ز کی  سہولت کاری کرنے والے چار کالعدم اہلسنت الجماعت کے ذمہ داروں کا حراست میں لے لیا ہے، جنکے نام حسب ذیل ہیں

محمد نسیم ولد کریم بخش
احسان اللہ ولد امام بخش
محمد اکرم ولد فیاض
محمد الیاس ولد رفیع الدین

ان چاروں کو شیعہ مسلمانوں کو قتل کرنے کرنے والوں کی سہولت کاری کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے جو ۹۰ روز کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ڈیرہ اسماعیل خان میں چار شیعہ پروفیشنلز کو ٹارگیٹ کرکے شہید کیا گیا تھا جس میں دو پروفیسر اور وکلا شامل تھے۔

SKDIK.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button