پاکستان

سانحہ پارچنار کی وفاقی و صوبائی حکومت غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں،علامہ عارف واحدی

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ جشن امام حسین ؑ میں علماء و عوام کو شرکت سے روکنے پر احتجاج کرنیوالے مومنین پرپولیس کی فائرنگ انتہائی تشویش ناک ہے، آئین و قانون قانون کی رو سے پولیس اور انتظامیہ پرعوام کے جان و مال کی محافظت کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، وفاقی و صوبائی حکومت واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارہ چنار میں فائرنگ اور اس کے نتیجے میں تین افراد کی شہادت اور چھ افراد کے زخمی ہونے پر اپنے رد عمل میں اظہار کرتے ہوئے کیا ۔ علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ مظاہرین پر مقامی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد شہید اور چھ سے زائد زخمی ہوئے جوکہ انتہائی تشویشنا ک ہے، خیبرپختونخواہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرائے جبکہ وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ معاملے کی رپورٹ طلب کرکے سانحہ کے ذمہ داروں کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے۔ ان کا مزید کہناتھا کہ پولیس سمیت تمام ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں ، ان کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی محافظت یقینی بنائیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ انہوں نے سانحہ میں شہید ہونیوالے مومنین کے لواحقین سے بھی تعزیت کرتے ہوئے دلی ہمدردی کااظہار کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button