مشرق وسطی

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف بڑھتا ہوا احتجاج

بحرینی عوام نے جمعے کے روز شہر الدراز سمیت مختلف علاقوں میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے تمام سیاسی قیدیوں خاص طور سے جمعیت الواف کے سربراہ شیخ علی سلمان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ بحرینی مظاہرین نے اپنے ملک کی آل خلیفہ حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے اور بحرین کے سیاسی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کیا۔ اس سے قبل بحرین کے چودہ فروری کے انقلاب سے موسوم بحرینی جوانوں کے اتحاد نے عوام سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں وسیع پیمانے پر شرکت کرنے کی اپیل کی۔ واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوام کا پرامن احتجاج جاری ہے جبکہ آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورسز سعودی فوجیوں کی مدد سے عوامی مظاہروں کو سختی سے کچلنے کا اقدام کرتی ہیں اور بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے حکام پر صرف تنقید کرنے کے جرم میں بحرینیوں کی ایک بڑی تعداد کو جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button