مقبوضہ فلسطین

غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے جاری

غاصب صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے کو غزہ کے جنوب میں خان یونس کے مشرق میں واقع علاقے الزنہ اور غزہ کے مشرق میں واقع الفخاری میں زرعی اراضی پر شدید بمباری کی۔ ابھی ممکنہ نقصان کے بارے میں رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ غاصب صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے جمعے کو بھی غزہ کے جنوب میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ صیہونی حکومت کے توپ خانے اور صیہونی فوج نے گذشتہ دو دنوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں ایک فلسطینی عورت شہید اور چھے دیگر زخمی ہوئے۔ غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں فلسطینیوں نے بھی جنوبی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button