یمن

یمن پر سعودی عرب کے جاری حملوں پر انصاراللہ کا انتباہ

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن حمزہ الحوثی نے یمن پر سعودی اتحاد کے جاری حملوں پر خبردار کیا ہے۔

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن حمزہ الحوثی نے کہا ہے کہ چند روز کے وقفے کے بعد سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن پر حملے پھر شروع کر دیئے ہیں اور یہ ایک خطرناک اقدام ہے۔

انھوں نے کہا کہ یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے ان حملوں کے سلسلے میں مختلف عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کو باخبر کر دیا ہے اور یہ بھی بتا دیا ہے کہ ان حملوں کا مقصد بحران یمن کے حل کے لئے صلاح و مشورے کے عمل کو تعطل سے دوچار کرنا ہے۔

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن نے فائر بندی کی پابندی کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فائر بندی کی خلاف ورزی کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ کویت میں یمنی گروہوں کے نئے دور کے مذاکرات کے ایک روز بعد سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی ہے جس میں دسیوں یمنی عام شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں اور رہائشی علاقوں اور بنیادی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے یہ حملے ایسی حالت میں جاری ہیں کہ بدھ کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں کویت میں یمن کے امن مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button