سعودی عرب

شامی حکومت کے خلا ف لڑنے والی داعش کو مہلک ہتھیار فراہم کرنے پر غور جاری ہے،سعودی وزیر خارجہ

 شیعیت نیوزـ: آسٹریاکے دارالحکومت ویانا میں  ایک پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ ’’عادل الجبیر‘‘نے تشدد زدہ شام کی صورتحال کی باپت خبردارکرتے ہوئے اس ملک میں سرگرم دہشتگردوں کومہلک ہتھیار فراہم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

انہوں نےکہاکہ امریکی زیرقیادت والے اتحاد جومبینہ طورپر داعش کے خلاف برسرپیکار ہے کے سبھی رکن ممالک کو شامی دہشتگردوں کو جدید ہتھیار فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نےکہاکہ اس مسئلے پر ٖسنجیدگی سے غورکیاجارہاہے تاکہ حزب اختلاف کو ٹینک شکن وہتھیارہ شکن سے مصلح کیاجائے۔

دریں اثنا انہوں نے شام کی بگڑتی صورتحال کے خطرات کی باپت خبردار کرتے ہوئے کہاکہ جب تک شام میں جنگ بندی وسیاسی عمل بحال نہیں ہوتااس ملک کی صورتحال مزیدپیچیدہ ہوجائےگی اورخطے میں قتل وغارت کا سلسلہ بدستورجاری رہے گا۔

انہوں نےکہاکہ اگرشامی تنازعے کوسیاسی طریقے سے حل نہیں کیاگیا توفوجی حل ہمارے پاس آخر ی آپشن ہوگی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button