پاکستان

ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے راولپنڈی چیمبر کا دورہ کیا، سستی گیس کی آفر

شیعیت نیوز: پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ ایران کے پاس وافر گیس اور بجلی ہے، پاکستان ایران سے سستی گیس حاصل کرکے اپنے توانائی کے بحران پر قابو پا سکتا ہے۔ ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے راولپنڈی چیمبر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران اور پاکستان گہرے ثقافتی، تاریخی اور مذہبی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے حصول کے لئے مشترکہ کمیشن فعال انداز میں کام کر رہا ہے، مہدی ہنر دوست کا کہنا تھا کہ ایران میں پاکستانی مصنوعات خاص طور پر پاکستانی چاول کی بہت مانگ ہے، اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدر میاں ہمایوں پرویز نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان چیمبر کی سطح پر وفود کے تبادلوں اور سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد کی ضرورت ہے۔ دونوں ملکوں میں تجارتی مواقعوں کے حوالے سے کاروباری معلومات کے تبادلوں کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button