عراق

عراق: مقتدیٰ الصدر کے حامی مظاہرین پارلیمنٹ کا قبضہ چھوڑ کر ساحتہ الاحتفالات اسکوائر پر جمع ہوگئے

شیعیت نیوز: عراق کے صدر جمہوریہ فواد معصوم نے بغداد کے گرین زون میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صبر اور تحمل سے کام لیں اور پارلیمنٹ ہاوس کو خالی کر دیں۔ انہوں نے اپنے بیان کے اندر عراقی عوام سے اپیل کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ تمام مسائل کو قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے حل و فصل کیا جائے گا پارلیمنٹ کے نمائندوں، حکومت کے اراکین یا ملکی پراپرٹی کو نقصان پہنچانے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہو گا۔
صدر جمہوریہ نے وزیر اعظم اور دیگر سیاسی رہنماوں سے ملک کی صورت حال کو فورا بہتر بنانے کی اپیل بھی کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ موجودہ صورتحال عراق میں دھشتگردوں کو تقویت پہنچائی گی لہذا فوری طور پر عوام اور حکومت کو مل کر سیاسی مسائل کا حل کرنا ہو گا۔
ادھر عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے بھی اعلان کیا ہے کہ بغداد کی صورتحال پولیس اور سکیورٹی دستوں کے کنٹرول میں ہے۔ جبکہ رضاکار فورس الحشد الشعبی نے بغداد کے اطراف کو اپنے گھیرے میں لے لیا تاکہ شہر کو داعش کے قبضے سے بچا سکیں ان کا کہنا ہے کہ اس وقت احتمال یہ پایا جاتا ہے کہ داعش بغداد پر حملہ کر دے لہذا انہوں نے بغداد کے اطراف کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سید مقتدیٰ صدر کے حامی مظاہرین پارلیمنٹ ہاوس کو ترک کر کے ’’ساحۃ الاحتفالات‘‘ اسکوائر پر جمع ہو گئے ہیں اور نعرہ بازی شروع کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button