مقبوضہ فلسطین

صہیونی فوجیوں کی فائرنگ، دوفلسطینی شہید

غاصب صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع قلندیہ چیک پوسٹ کے قریب ایک فلسطینی خاتون اور مرد پر فائرنگ کردی جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ بعدازاں صیہونی فوجیوں نے ناکہ بندی کرکے امدادی ٹیموں کو بھی علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی جس کے سبب دونوں فلسطینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ ان دو فلسطینیوں کی شہادت کے بعد یکم اکتوبر دوہزار پندرہ سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری تحریک انتفاضہ قدس کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد دوسو پندرہ ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button