پاکستان

پی ایس 117انتخابات: ایم ڈبلیوایم نے اسلامی تحریک کو ناقابل یقین پیشکش کردی

شیعیت نیوز:کراچی میں ایم کیو ایم کے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکڑ صغیر احمد کی خالی ہونے والی سیٹ پر ہونے والےضمنی انتخابات میں پی ایس  117 کے حلقہ میں مجلس وحدت مسلمین اور اسلامی تحریک (شیعہ علماٗ کونسل )  دونوں  نے بھی اپنے امیدواروں کو میدان سیاست میں اترانے کا اعلان کیا ہے جسکے سبب حلقہ میں شیعہ ووٹر تذذب کا شکار ہیں۔

دوسری جانب دونوں تنظیموں کی جانب سے بھی توڑ جوڑ کا سلسلہ جاری ہے اور آپس میں رابطے کیئے جارہے ہیں۔

شیعیت نیو ز کے ذرائع کے مطابق شیعہ علماٗ کونسل سے وابستہ افراد نے علامہ شبیر حسن میثمی کے توسط سے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے پولیٹکل سیکرئٹری علی حسین نقوی سے رابطہ کیا اور اسلامی تحریک کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی ایس ۱۱۷ علی رضا جو کہ کیبل نیٹ ورک (PCN)کے مالک ہیں کے حق میں اپنے امیدوار کو دستبردار کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اس موقع پر علی حسین نقوی نے کہا کہ ہم کسی کیبل آپیٹر کے حق میں اپنے امیدواروں کو دستبردار نہیں کریں گے، البتہ اگر علامہ شبیرحسن میثمی از خود انتخاب لڑیں تو ہم علماٗ کی عزت کی خاطر ،ملت کے اتحاد کے لئےاپنے امیدوار دستبردار کردیں گے ،حتیٰ پولیٹکل ایجنٹس  کی  فراہمی سے لے کرہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button