"شہزادہ امن” کے عنوان سے مرکز وحدت امت کا عظیم الشان سیمینار، امام حسنؑ کا پیغامِ اتحاد اور بھائی چارہ

15 اگست, 2026 06:40

شیعیت نیوز : شہادتِ حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے سلسلے میں مرکز وحدت امت پاکستان کے مرکزی دفتر میں "شہزادہ امن” کے عنوان سے ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ و سنی علمائے کرام اور مشائخ نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی سیرت، کردار اور صبر و بردباری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام حسنؑ کا پیغام امن، بھائی چارے اور امت کی وحدت کا درس دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں عزاداری کے جلوس میں علامہ اشفاق وحیدی کی شرکت، مومنین کو درپیش مسائل کا جائزہ

سیمینار کی صدارت علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کی، جبکہ پاکستان بھر سے جید علماء اور مشائخ عظام نے شرکت کی، جن میں پیر سید عثمان نوری، علامہ اصغر عارف چشتی، ڈاکٹر صداقت علی فریدی، مولانا عاصم مخدوم، علامہ محمد حسین گولڑوی، علامہ غلام عباس شیرازی سمیت دیگر مذہبی شخصیات شامل تھیں۔ اس موقع پر صغیر عباس ورک (صدر شیعہ علماء کونسل لاہور)، ڈاکٹر حسنات شاہ، سید زاہد علی بخاری، قاسم علی قاسمی، غلام حسین علوی، سید شبیر حسین شاہ اور محمد اقبال نذیر نے بھی شرکت کی اور امامؑ کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس سیمینار کا مقصد امام حسن مجتبیٰؑ کی سیرت کے ذریعے معاشرے میں امن اور اتحاد کے پیغام کو اجاگر کرنا تھا۔

7:43 صبح اگست 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔