ایرانی وزیرخارجہ کا پاکستان کو یومِ آزادی پر تہنیتی پیغام، دوستی اور تعاون پر زور

14 اگست, 2026 10:19

شیعیت نیوز : ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کو ایک تہنیتی پیغام میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس موقع کو ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی روابط کو اجاگر کرنے کا ایک قیمتی موقع قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 79ویں یوم آزادی پر علامہ ساجد علی نقوی کا پیغام، حقیقی آزادی کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ

عراقچی نے اپنے پیغام میں کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سیاسی، سفارتی، اقتصادی، تجارتی، سرحدی، سیکیورٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سربلندی جاری رہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ روابط مزید گہرے ہوں۔

11:25 صبح اگست 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔