دنیا
9/11میں سعودی عرب ملوث تھا، رپورٹ میں انکشاف
شیعیت نیوز: اوباما انتظامیہ کی جانب سے جلد ہی ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے سے متعلق کانگریس کی انکوائری رپورٹ کے 28 صفحات پر مشتمل ‘خفیہ باب’ جاری کیے جانے کا امکان ہے، جس میں حملہ آوروں کے سعودی عرب سے ممکنہ تعلقات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق مذکورہ دستاویزات کیپٹل کے تہہ خانے میں ایک نہایت محفوظ کمرے میں رکھی گئی ہیں، جس میں 9/11 ہائی جیکرز کو امریکا میں مخصوص غیر ملکی مدد کے حوالے سے کانگریس کی مشترکہ انکوائری کے ذریعے سامنے آنے والی معلومات شامل ہیں۔
مذکورہ پینل کے شریک چیئرمین اور فلوریڈا سے ڈیموکریٹک کے سابق سینیٹر بوب گراہم اور دیگر کا کہنا ہے کہ مذکورہ 28 صفحات میں سعودی عرب پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔