ایران

امریکہ ایران کی دفاعی طاقت سے خوف زدہ ہے: ایڈمرل فدوی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکی اپریل انیس سو اسی میں صحرائے طبس میں اپنے فوجی آپریشن کی شکست کے بعد، اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی طاقت سے خوف زدہ ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی فدوی نے اتوار کی رات یزد شہر میں یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ ایران کی دفاعی طاقت گزشتہ سینتیس برسوں کے دوران بارہا امریکہ پر ثابت ہو چکی ہے، کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کبھی بھی پہلے امریکہ کے خلاف اقدام نہیں کیا ہے اور اسے ایران کی طاقت و توانائی کا اندازہ ہے۔

علی فدوی نے صحرائے طبس میں امریکی فوج کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امریکیوں کو نہ صرف ایران کے خلاف بلکہ لبنان، فلسطین، یمن اور شام کے خلاف بھی اپنی مہم جوئیوں میں شرم ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور انھیں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکامی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ چوبیس اپریل انیس سو اسی کو امریکہ کو صحرائے طبس میں ایران کے خلاف اپنے فوجی آپریشن میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button