عراق

بغداد کے شمال میں داعش کے ٹھکانے عراقی فوج کے کنٹرول میں

عراق کے صوبہ دیالی کی صوبائی کونسل کے رکن کریم عبداللہ نے کہا ہے کہ عراقی فوج نے عوامی رضاکار فورس کی مدد سے بغداد کے شمال میں واقع بعقوبہ شہر میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے تین اہم ٹھکانوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران بہت سا گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی عراقی فوج کے ہاتھ لگا ہے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے ملنے والی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ صوبہ الانبار کے شہر ہیت میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ساتھ لڑائی کے دوران ساڑھے چھے سو داعشی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے القائم شہر میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانے پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس میں داعش کا ایک اہم سرغنہ ابوخطاب الجزاوی اپنے کئی ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

اسی طرح الرطبہ میں داعش کا ہتھیاروں کا سب سے بڑا گودام تباہ کر دیا گیا ہے اور اس گودام کے انچارج نبیل الکبیسی ابو ہاجر سمیت اس کے تمام محافظ ہلاک ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button