عراق

سعودی عرب، اسرائیل کا دفاع کر رہا ہے: آیت اللہ مدرسی

شیعیت نیوز:عراق کے ایک مرجع تقلید آیت اللہ محمد تقی المدرسی نے تاکید کی ہے کہ سعودی عرب ایران کے خلاف صیہونی حکومت کا دفاع کر رہا ہے۔

العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محمد تقی مدرسی نے جمعے کو اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف صیہونیزم کے دفاع کے لئے تمام کوششیں کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف سعودی عرب کے اقدامات ایسی حالت میں ہیں ایران، کسی سے بھی جنگ اور علاقے میں مسائل پیدا کرنے کے درپے نہیں ہے۔

عراق کے مرجع عالی قدر آیت اللہ محمد تقی مدرسی نے تاکید کی ہے کہ سعودی عرب، ایران پر لبنانی مزاحمت کاروں کی حمایت کا الزام عائد کرتا ہے جو شام میں بر سر پیکار ہیں، یہ ایسی حالت میں خود سعودی عرب، اپنے پڑوسی ملک یمن پر حملہ کرکے، فوج اور فوجی ساز وسامان بھیج کر شرمندہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب جس موضوع پر ہمیشہ فکر کرتا ہے وہ ایران کے خلاف اسرائیل کا دفاع ہے کیونکہ ایران ہمیشہ فلسطین کے موضوع پرتوجہ دیتا ہے۔  آیت اللہ مدرسی نے کہا کہ سعودی عرب نے عبد العزیز بن الرحمان کے دور حکومت میں صیہونیوں کے دفاع کے لئے ان سے ایک سمجھوتہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button