یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملے

16 اپریل, 2016 00:00

سعودی جارح طیاروں نے ہفتے کے روز یمن کے صوبے تعز کی الوازعیہ چوٹیوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار دستوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں-

سعودی لڑاکا طیاروں نے جمعے کو بھی صوبہ جوف میں، جنگ بندی کی نگراں کمیٹی کے دفتر پر اس وقت حملہ کردیا تھا جب اس دفتر میں کمیٹی کا اجلاس جاری تھا – اس حملے میں متعدد عورتوں سمیت بہت سے افراد زخمی ہوگئے تھے-

سعودی کشتیوں نے بھی صوبہ الحدیدہ میں ماہیگیروں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے- جارح سعودی ایجنٹوں نے مآرب، تعز اور لحج صوبوں میں بھی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے-

9:33 صبح اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔