سعودی عرب

سعودی سعودی عرب نے یمن جنگ سے بھاگنےوالے ہزاروں فوجیوں کو جیل میں بند کر دیا

یمن کی عوامی رضاکارفورس کے سیاسی شعبے کے سربراہ محمد صالح النعیمی نے المیادین ٹیلی ویژن چینل سے اپنے انٹرویو میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کے سات ہزار فوجیوں کو جو جنگ یمن سے فرارکرگئے یاجنھوں نے اس جنگ میں شرکت سے انکارکردیا تھا، جیلوں میں بند کردیا گیا ہے – یمن کی عوامی رضاکارفورس کے سیاسی شعبے کےسربراہ نے اس انٹرویو میں کہا کہ جنگ میں سیکڑوں کی تعداد میں سعودی فوجی مارے گئے ہیں جو سعودی عرب کی بڑی شکست ہے – انہوں نے کہاکہ یمن کی عوامی رضاکارفورس کی کامیابیوں کی وجہ سے سعودی فوجی اور ان کے اتحادی اب پسپائی اختیار کرنے پر مجبورہورہے ہیں – انہوں نے کہا یمن کی ایک سال کی جنگ میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کے بائیس ہزار فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سات ہزار سعودی فوجی شامل ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button