مشرق وسطی

بحرین کی جیلوں میں عورتوں کی بے حرمتی پر عوام اور علماء کا غم وغصہ

بحرین کے عوام اور علماء نے جیلوں میں قید خواتین کے ساتھ آل خلیفہ کے ایجنٹوں کی بدسلوکی اور ان کی توہین کئے جانے کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے-

العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جیلوں میں خواتین کو دی جانے والی ایذاؤں اور ان کی توہین سے متعلق، ایک قیدی خاتون کے اظہار خیال کے بعد، بحرین کے علماء نے ایک بیان میں آل خلیفہ حکومت کی جیلوں کے حقائق آشکارہ ہونے کے لئے، شفاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بحرینی علماء نے اس بیان میں قانونی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ بحرین کی جیلوں کی صورتحال کا خصوصی طور پر جائزہ لیاجائے-

انہوں نے کہا کہ بحرین کی جیلوں میں، جیل حکام کا قیدیوں پر تشدد، آل خلیفہ حکومت کی انتقامی پالیسیوں اور اقدامات کو ظاہر کرتا ہے۔ بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز کے سربراہ نے بھی کہا ہےکہ عالمی قوانین، قیدیوں کے حقوق کی حمایت اور احترام پر زور دیتے ہیں لیکن آل خلیفہ کی حکومت ان قوانین کی پاسداری نہیں کرتی۔

بحرین کی الوفاء الاسلامی دھڑے نے بھی آل خلیفہ حکومت کی جیلوں کی ابتر صورتحال اور ان جیلوں میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف جمعے کے روز مظاہرے کی اپیل کی ہے-

گذشتہ چند دنوں سے بحرین کے عوام میں ، انسانی حقوق اور عوام کی عزت و حرمت کا تحفط کرنے جیسے آل خلیفہ کے جھوٹے دعووں کے سبب، عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتاہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button