دنیا

نائیجیریا کے انقلابی رہنما شیخ زکزاکی کی حالت تشویشناک

شیعیت نیوز: نا ئیجیریا کی اسلامی تحریک آئی ایم ایم نے انکشاف کیا ہے کہ جیل میں آیت اللہ زکزکی کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی ہے اور ان کا ایک ہاتھ بھی تقریبا مفلوج ہوچکا ہے۔ نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے بتایا ہے کہ آیت اللہ زکزکی کو ابوجا میں داخلی سلامتی کی وزارت کے قیدخانے میں رکھا گیا ہے۔

الافریقا سائٹ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے ایک رہنما فستوس اوکوئی نے کادونا میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ شیخ زکزکی کی دائیں آنکھ  ضائع ہوگئی ہے اور ان کا بایاں ہاتھ بھی تقریبا مفلوج ہوچکا ہے،  انھوں نے بتایا کہ جب انھوں نے جیل میں آیت اللہ زکزکی سے ملاقات کی تو انہیں بہت مشکل سے پہچانا، نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے بتایا ہے کہ آیت اللہ زکزکی کو ابوجا میں داخلی سلامتی کی وزارت کے قیدخانے میں رکھا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ جب انھوں نے جیل میں آیت اللہ زکزکی سے ملاقات کی تو انہیں بہت مشکل سے پہچانا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button