سعودی عرب

سعودی عرب نے پاکستان میں ایران مخالف تنظیموں کو بھاری اسلحہ فراہم کیا ہے، پرنس مکرن

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے سابق کروان پرنس مکرن بن عبدالعزیز  نے انکشاف کیا ہے کہ انکا ملک پاکستان میں ایران مخالف تنظیموں کو بھاری مقدار میں اسلحہ فراہم کررہا ہے۔

ترکی بن نصر بن عبدالعزیز کے مطابق سعودی عرب  کے سابق ولی عہد اور ادارہ میٹرولوجی اور ماحولیات کے سابق صدر پرنس مکرن بن عبدالعزیز  نے ان خیالات کا اظہار سعودی عرب کے سابق ڈپٹی وزیر برائے دفاع اور ایوی ایشن عبدالرحمن بن عبدالعزیز کے ساتھ شاہ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں کیا جب وہ ان کی عیادت کے لئے اسپتال پہنچے تھے، پرنس مکرن گذشتہ ایک ماہ سے علیل ہیں اور شاہ فیصل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اس رپورٹ کا انکشاف کویت کے آن لائن نیوز پیپر الان  نے بدھ کے روز اپنی اشاعت میں کیا۔

پرنس مکرن  نے ملٹری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ریاض  نے c-130 ملٹری طیارے کے ذریعہ پانچ مراحلہ میں پاکستان کے جنوب مشرقی صوبہ بلوچستان کے دلبدین ائیرپورٹ پر بھاری اسلحہ بھیجا ہے، یاد رہے کہ دلبدین ائیرپورٹ سعودی عرب کے مالی تعاون سے سن انیس سو اسی 1980 میں تعمیر کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے کویت کے زریعہ بھی اسی طرح کا اسلحہ پاکستان میں ایران مخالف جنگجو کے لئے کارگو کیا ہے، خصوصاً اُن دہشتگردوں کو جو پاکستان میں ایران کے جنوب مشرقی صوبہ خوزستان  کے بارڈ ر کے قریب متحرک ہیں۔

مکرن  نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سعود ی بادشاہت کی سیکورٹی کے حوالے سے منفی اقدام ہے جسکے نتائج خطرنا ک ہونگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button