یمن

یمن میں جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی کا سلسلہ جاری

 یمن کے صوبہ صنعا کے شہر ” نھم ” پر بمباری کی- سعودی عرب کی جارح فوج اور اس کے زرخرید ایجنٹوں نے شہر نھم کے ملح اور الحول دیہاتوں اور بنی بارق، ضبوعہ و مبدعہ علاقوں پر میزائل برسائے-

سعودی ایجنٹوں نے شہر نھم کی الحمراء پہاڑیوں کی جانب پیشقدمی کی بھی کوشش کی تاہم فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ان کی پیشقدمی روک دی- صوبہ مآرب میں بھی سعودی ایجنٹوں نے صرواح، ہیلان اور المشجع شہروں میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں پر حملے کئے-

الجوف، تعز، لحج البیضا، الضالع ،شبوہ، اب، صعدہ، ذمار، المحویت، عمران، الحدیدہ اور حجہ صوبوں کے مختلف علاقوں میں بھی سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی-

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام کا کہنا ہے کہ سعودی ایجنٹ اور جارحین امن کے سلسلے میں سنجیدہ نہیں ہیں-

یمن میں نئی جنگ بندی، اتوار کی صبح سے شروع ہوئی ہے اور اس کا مقصد اٹھارہ اپریل کو کویت میں ہونے والے مذاکرات کے مقدمات فراہم کرنا ہے-

یمن پر سعودی جارحین کی جارحیت کو ایک سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود عوام کی استقامت بدستور جاری ہ

متعلقہ مضامین

Back to top button