عراق

عراق کے صوبہ الانبار کا ایک اور علاقہ آزاد

 عراقی فوج نے اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے صوبہ الانبار کے شمالی ہیت میں واقع الجمعیہ الاولی کو داعش کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرا لیا ہے-

عراقی فوج نے گذشتہ چند دنوں میں صوبہ الانبار کے مغرب میں واقع ضلع ہیت کے مختلف علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائے ہیں-

درایں اثنا عراقی فورسز کی پے در پے کامیابی کے بعد داعش دہشت گرد گروہ نے اپنی ناکامیوں کی تلافی کے لئے دہشت گردانہ حملے تیز کر دیئے ہیں- اور اس تناظر میں بدھ کی رات داعش کے ایک دہشت گرد نے الرمادی کے شمال میں ایک بم دھماکا کیا جس کے نتیجے میں آٹھ سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے-

دوسری جانب داعش دہشت گردوں نے صوبہ نینوا کے صدر مقام موصل کے قریب واقع تاریخی دروازے ” مشقی ” کو کہ جو دوہزار سال قدیم عمارت ہے ، تباہ کر دیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button