سعودی عرب

9/11کے واقعات میں سعودی عرب کا کردار فاش کیا جائے،امریکی سینیٹر کا مطالبہ

شیعیت نیوز: امریکی سینیٹر نے صدر اوباما سے کہا ہے کہ وہ گیارہ ستمبر کے واقعات میں سعودی عرب کے ملوث ہونے سے متعلق دستاویزات کو منظرعام پرلائیں۔

زرائع کے مطابق امریکی سینیٹرکرسچین گیلیبرنڈ نے برطانوی اخبار اینڈیپنڈنٹ کی اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہ جس میں کہاگیا ہےکہ گیارہ ستمبر کی رپورٹ کا بعض حصہ سیکورٹی وجوہات کی بناپر عام نہیں کیاگیا ہے، امریکی صدر باراک اوباما سے کہا ہے کہ وہ گیارہ ستمبر دوہزار ایک کےواقعات کی خفیہ رپورٹ کو عام کریں ۔

برطانوی اخباراینڈیپنڈنٹ نے چندروز قبل لکھاتھا کہ گیارہ ستمبر کے واقعات سے متعلق ریپبلکن اور ڈیموکریٹس نمائندوں پر مشتمل کمیٹی نے سن دوہزارتین میں آٹھ سوصفحات پرمشتمل جو رپورٹ تیار کی تھی اس میں سے اٹھائیس صفحات کو سیکورٹی وجوہات کی بناپر شائع نہیں کیا گیا ۔

امریکا کے سابق سینیٹر باب گراہم نے بھی جو اس کمیٹی میں شامل تھےاس بارے میں کہا ہے کہ اس رپورٹ میں ان لوگوں کانام ذکرکیاگیا ہے جنھوں نے حملوں میں ملوث سعود ی تکفیری دہشتگردوں کو ورلڈٹریڈ سینٹر اور پنٹاگون پر حملے کے لئے ہوابازی کی ٹریننگ دی تھی ۔ سابق امریکی سینیٹرباب گراہم نے یہ بھی کہا ہے کہ گیارہ ستمبرکےدہشت گردانہ حملے انجام دینے والے تکفیری دہشت گردوں کی سعودی عرب نے مالی مدد کی تھی ۔

ریاست فلوریڈا کے سابق رکن کانگریس پورٹر گوس نے بھی کہا ہے کہ گیارہ ستمبر کے واقعات میں سعود ی عرب کےکردارکو سیاسی وجوہات کی بنا پر پوشیدہ رکھا گیا ہے ،کیونکہ اس وقت کے امریکی صدرجارج بش کی کوشش تھی کہ امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات خراب نہ ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button