پاکستان

اسلام آباد سے لشکر جھنگوی کے خطرناک دہشتگر د گرفتار

شیعیت نیوز: حساس اداروں نے اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترنول میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی کے دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے دو انتہائی مطلوب دہشتگرد اسلام آباد کے مضافاقی علاقے ترنول میں حلیہ تبدیل کرکے رہائش پذیر تھے۔ خانیوال کا رہائشی قاری رضوان ترنول میں مکینک کے بھیس میں رہ رہا تھا، جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا کا رہائشی اسلام الدین ترنول میں ہی ڈرائیونگ کر رہا تھا۔ دونوں دہشتگرد خبیر پختونخوا، خانیوال اور لاہور میں دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button