سعودی عرب

سعودی جج کے آل سعود اور انکے قوانین پر کفر کے فتوے، ہنگامہ ہوگیا

شیعیت نیوز: سعودی عرب میں ‘اصول قانون اور آیات قرآنی کی بنیاد پر فیصلہ’ نامی کتاب کے شائع ہونے کے بعد ایک نیا تنازعہ شروع ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک سعودی جج نے کہا کہ آل سعود کی فرمانروائی میں کتاب ‘اصول قانون’ کی اشاعت کسی کفر سے کم نہیں ہے۔

انہوں ںے ‘ملک سعود’ یونیورسٹی کو کافر یونیورسٹی قرار دیا۔ سعودی صارفین میں سوشل ویب سائٹس پر ‘معاذ بن عبدالعزیز المبرد’ کی لکھی ہوئی مذکورہ کتاب پر خوب گرماگرمی جاری ہے۔

مذکورہ مولف نے کتاب میں یونیورسٹیوں میں تدریس سے متعلق بعض قوانین کو احکام غیرالٰہی کا مصداق قرار دیتے ہوئے انہیں مشرکانہ عمل بتایا اور یونیورسٹی میں ملازمت کرنے والے افراد کو منافق کہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button