دنیا

ملا عمر کے بھائی نے افغان طالبان کی فیصلہ کمیٹی کونسل میں رکنیت حاصل کرلی

شیعیت نیوز: طالبان گروہ نے اپنی باضابطہ  ویب سایٹ پر ایک اعلان جاری کرکے کہا ہے کہ ملا عمر کے بھائی ملا عبد المنان اور ان کے بیٹے محمد یعقوب نے افغان طالبان کی فیصلہ کرنے والی کونسل کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔

افغان طالبان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ خصوصی اجلاس ہوا جس میں افغان طالبان کے اعلی ارکان نے شرکت کی۔ اس نشست میں ملا عمر کے بھائی ملا  عبد المنان اور ان کے بڑے بیٹے محمد یعقوب کو طالبان کی فیصلہ کرنے والی کونسل کی رکنیت دے دی گئی ہے۔

اس رپورٹ کی بنیاد پر طالبان کے رہنما ملا اختر منصور نے ملا عمر کے بھائی ملا عبد المنان کو دعوت ارشاد کمیشن کا سربراہ منتخب کیا جبکہ محمد یعقوب کو شورای طالبان کا رکن اور فوجی کمیٹی میں پندرہ صوبوں کی فوج کا سربراہ منتخب کیا گیا۔ اس بیان میں آیا ہے کہ ان دونوں افراد نے اپنے انتخاب کے بعد اپنے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی اور اپنا کام شروع کر دیا۔   ملا عمر کی ہلاکت کے بعد عبد المنان اور محمد یعقوب کچھ عرصے تک اس گروہ سے الگ رہے لیکن کچھ مدت کے بعد انھوں نے پھر طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کی بیعت کر لی۔

 اسی طرح کچھ دن پہلے طالبان کی فوجی کونسل کے کمانڈر ملا عبد القیوم ذاکر نے ایک بیان جاری کرکے طالبان کے رہنما ملا اختر منصور کی بیعت کر لی تھی۔ انھوں نے ایک بیان میں اسلامی حکومت کے قیام اور کفر کے حلاف جد جہد جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے طالبان کے ارکان سے اتحاد کی اپیل کی تھی۔ اس بیان میں آیا تھا کہ چونکہ ملا منصور شریعت کے پابند اور وفادار ہیں اسی لئے وہ ان کی بیعت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button