عراق

داعش نے دسیوں عراقی نوجوانوں کو اغوا کر لیا

عراق کی عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر جبار المعموری نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے عراق کے شمالی صوبے کے شہر حویجہ کے تیس نوجوانوں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

داعش کے دہشت گرد عام شہریوں کو اغوا کر کے انھیں رہا کرنے کے بدلے ان کے اہل خانہ سے بھاری تاوان وصول کرتے ہیں۔ داعش کے دہشت گرد اسی طرح نوجوانوں کو اغوا کر کے ان جسمانی اعضا کو بھی فروخت کرتے ہیں۔ دو ہزار چودہ سے لے کر اب تک حویجہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے رہنے سینکڑوں نوجوانوں کو اغوا کیا جا چکا ہے اور ان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button