مشرق وسطی

شام: حمص کے مضافات میں متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے بدھ کو شہر القریتین کے اطراف اور حمص میں تدمر کے مشرقی مضافاتی علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کی کئی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

شام کی فضائیہ نے بھی حمص کے مضافات میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ شام کی فضائیہ نے شہر حمص کے مشرق میں واقع جب الجراح کے علاقے طفحہ کے جنوبی حصے میں بھی داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ شہر القریتین کے اطراف میں شامی فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button