عراق

عراق: بغداد میں بم دھماکے، دسیوں افراد جاں بحق و زخمی

رپورٹ کے مطابق ایک بم دھماکہ بغداد کے وسط میں الباب الشرقی کے علاقے میں کام کرنے والے مزدوروں کے درمیان ہوا جس میں آٹھ افراد جاں بحق و پچّیس دیگر زخمی ہو گئے۔ جبکہ ایک اور بم دھماکہ بغداد کے الطیران اسکوائر پر ہوا۔ جس میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان بارے میں ابھی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

عراق کو جولائی دو ہزار چودہ سے بعض علاقوں پر داعش دہشت گرد گروہ کا قبضہ ہو جانے کی بناء پر سخت بحران کا سامنا ہے۔

عراق سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ شمال مغربی عراق میں واقع صوبے نینوا کے صدر مقام موصل کے جنوب میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی ایک کارروائی میں ابو عثمان نامی داعش دہشت گرد گروہ کا ایک کمانڈر ہلاک ہو گیا۔ عراق میں دہشت گروں کے خلاف عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی کارروائیوں میں صرف دو دنوں میں تقریبا سو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button