پاکستان

صوبہ پنجاب کا آپریشن لاہور دھماکے کا رد عمل، حسن عسکری

شیعیت نیوز: سینئر دفاعی تجزیہ نگار حسن عسکری نے ڈان نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ صوبہ پنجاب میں ہونے والا آپریشن گزشتہ روز لاہور دھماکے کا رد عمل ہے۔

"حکومت پنجاب صوبے بھر میں دہشت گردی کی حوالے سے تفتیش انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کے ذریعے کروانا چاہتی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے فوج اور رینجرز کی مداخلت نہیں چاہتے”۔

حسن عسکری نے خیال ظاہر کیا ہے کہ فوج کی جانب سے ابتدا کی جاچکی ہے اور یہ دیکھا جانا باقی ہے کہ آیا پالیسی میں تبدیلی ہے یا یہ کوئی عارضی رد عمل ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر یہ پالیسی کی تبدیلی ہے تو اس سے اختلاف پیدا ہوگا، لیکن اگر یہ عارضی رد عمل ہے تو حکومت پنجاب صوبے میں آپریشن کیلئے تیار نہیں ہے اور اس سے چیزیں پیچیدہ ہوسکتی ہیں۔

دفاعی تجزیہ نگار نے بتایا کہ سول حکومتیں اکثر اس قسم کے گروپس کے خلاف کارروائی میں تذبذب کا شکار ہوتی ہیں۔ اس قسم کے گروپ پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی موجود ہیں اور ان گروپس کے خلاف فوج اور رینجرز کی مدد حاصل کرنا غیر معمولی عمل نہیں ہے۔

حسن عسکری نے کہا کہ اس بات کا یہ مطلب نہیں ہے کہ سول حکومت کی ذمہ داری یہاں ختم ہوجاتی ہے۔

"یہ ممکن ہے کہ گروپ کو پکڑنے کیلئے یہ عارضی رد عمل ہو، جس کے بعد فوج معاملات کو پنجاب حکومت کے حوالے کردے، اور یا پھر معاملات صوبہ سندھ کی طرح جاری رہیں گے”۔

متعلقہ مضامین

Back to top button