یمن

یمن میں سعودی اتحاد کا حملہ پسپا کر دیا گیا

یمنی فوج اورعوامی رضاکار سیکورٹی دستوں نے صوبے حجہ میں سرحدی شہر میدی پر سعودی اتحاد کا حملہ پسپا کر دیا۔

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے فوجیوں نے فضائیہ کی مدد سے شمال مغربی یمن میں میدی کے علاقے پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے یمنی فوج اورعوامی رضاکاروں نے ناکام بناتے ہوئے سعودی اتحاد کےفوجیوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔

دوسری جانب یمنی فوج اورعوامی سیکورٹی دستوں نے صوبے لحج میں واقع کرش کے علاقے پر میزائلوں سے حملہ کیا جس میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک ہو گئے۔ اس سے قبل آل سعود کے جنگی طیاروں نے جنوب مغربی صوبے تعز کے رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کی جس میں دس عام شہری شہید ہو گئے-

سعودی لڑاکا طیاروں نے شمالی صوبے عمران کے قصبے بنی صریم پر بھی بمباری کی جس میں ایک خاتون شہید اور دو بچے زخمی ہو گئے۔

سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ مآرب کے شہر صرواح میں بھی ایک تجارتی مرکز پر بمباری کر دی جس میں دو عام شہری شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ لحج میں واقع علاقے المتون کو بھی اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button